کشمیریوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں،مولانا فضل الرحمن

منگل 3 فروری 2009 12:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔03فروری 2009 ء) پاکستان کشمیر کمیٹی نے مطالبہ کیاہے کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرے۔

(جاری ہے)

کشمیر کمیٹی کے اجلاس کے بعد چئیرمین کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ کشمیریوں کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے آزادی کےلئے لازوال قربانیاں دی ہیں ۔انہوںنے نئی امریکی انتظامیہ سے بھی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ باراک اوباما سے بھی کشمیر کے حوالے سے کوئی خاص امید نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :