اوباما انتظامیہ پاکستان کوغیرمشروط امداد دے،حسین حقانی

ہفتہ 7 فروری 2009 10:46

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔07فروری 2009 ء) امریکہ میں پاکستان کے سفیرحسین حقانی نےکہا ہےکہ اوباما انتظامیہ کی جانب سے پاکستان کوملنے والی امداد غیرمشروط ہونی چاہیے۔برطانوی اخبار کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مشروط امداد کبھی موثر نہیں ہوسکتی ۔

(جاری ہے)

بھارت کے ساتھ کشیدگی کے بارے میں پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کو خطرہ اپنے مشرقی پڑوسی سے نہیں بلکہ ملک کے اندر ہونے والی دہشتگردی سےہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جو وسائل دہشتگردوں کے خلاف استعمال کررہا ہے بھارت کے ساتھ جنگ کی صورت میں اس کےخلاف بھی استعمال کرسکتا ہے۔ ڈاکٹرعبدالقدیرخان کی رہائی پر تبصرہ کرتے ہوئے حسین حقانی نے کہا کہ ان کی رہائی ملک میں آزادعدلیہ کاثبوت ہے۔

متعلقہ عنوان :