کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھیں گے، فضل الرحمن

ہفتہ 14 فروری 2009 17:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔14فروری 2009 ء) قومی اسمبلی کی کشمیرکمیٹی کے چیئر مین مولانا فصل الرحمان نےکہاہےکہ پاکستانی عوام نے پانچ فروری کو خیبر سے لے کر کراچی تک کشمیریوں سےاظہار یکجہتی کامظاہرہ کرکے ثابت کر دیا ہے کہ ان کےاور کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیری رہنما یسین ملک سے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمن ے نے کشمیری قیادت کو یقین دلایاکہ پاکستان ،کشمیری عاوم کی اخلاقی سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے یاسین ملک کوچھبیس فروری کو ہونے والے کشمیر کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔اس موقع یسین ملک نے پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئےکہاکہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہوکر مئسلہ کشمیر پر آواز اٹھانی چاہیئے۔

متعلقہ عنوان :