سیاست سے مذہبی انتہا پسندوں کا خاتمہ ضروری ہے، شدت پسندی کے خاتمے کیلئے ملکرلڑنا ہوگا، حسین حقانی

جمعرات 19 فروری 2009 12:22

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19فروری ۔2008ء) امریکہ میں متعین پاکستانی سفیر حسین حقانی نے کہا کہ سیاست سے مذہبی انتہا پسندوں کا خاتمہ ضروری ہے، ہمیں اس وقت شدت پسندی کا سامنا ہے اور سب کو ملکر اس کے خلاف جنگ لڑنا ہوگی۔فرینڈز آف پاکستان انٹرنیشنل نے سمندر پار پاکستانیوں کی پارلیمنٹ میں نمائندگی کی حمایت کرتے ہوئے اسے پاکستان کی ترقی کے لیے اہم قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ریاست لاس اینجلس میں فرینڈز آف پاکستان کے اجلاس سے خطاب میں سینیٹ کے چیئر مین محمد میاں سومرو نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی حقیت میں پاکستان کے سچے دوست ہیں اور ان کی پارلیمنٹ میں نمائندگی کی حمایت کرتا ہوں۔ اس موقع پرپاکستانی سفیر حسین حقانی نے کہا کہ پاکستان کی سیاست سے مذہبی انتہا پسندوں کا خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت شدت پسندی کا سامنا ہے اور سب کو مل کر اس کے خلاف جنگ لڑنا ہوگی۔ مسلم لیگ کے رہنما جاوید ہاشمی نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی ایٹمی بم کے بعد دوسرا بڑا ہتھیار ہیں جو پاکستان کا دفاع کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :