امریکہ،نجی کمپنی نے پیٹرول اور گیس سے چھٹکارے کیلئے برقی کار متعارف کرا دی

جمعرات 19 فروری 2009 13:37

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19فروری ۔2008ء) امریکی کمپنی نے پیٹرول اور گیس سے چھٹکارے کے لئے برقی کار متعارف کرا دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تین پہیوں کی یہ دو نشستی ایپٹیرا نامی کار دور سے اپنی برق رفتاری کے سبب کوئی چھوٹی سی خلائی شٹل یا ایک بڑا سا انڈا دکھائی دیتی ہے۔

(جاری ہے)

پیٹرول کے ایک گیلن کے تناسب سے ایپٹرا ایک بار چارج کرنے پر سو میل تک تیز رفتاری سے چلتی ہے۔

ایپٹیرا نامی اس کار کو کیلی فورنیا کی کمپنی ایک نئی امید سے تعبیر کر رہی ہے۔ایک ایسی امید جو مستقبل میں لوگوں کو گیس اسٹیشن سے دور کر دے گی۔کمپنی نے فیصلہ کیا ہے کہ ابتدائی طور پر ہر سال دس ہزار ایپٹیر ا کاریں مارکیٹ میں لائے گی جو مستقبل میں ایک لاکھ سالانہ تک ہونے کی امید ہے۔اب تک چار ہزار افراد نے اس جدید کار کی بکنگ کرائی ہے۔

متعلقہ عنوان :