پاکستان کی چین کو تجارت کے لئے بندرگاہیں دینے کی پیشکش

ہفتہ 21 فروری 2009 18:56

ووہان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21فروری۔2009ء) صدر مملکت آصف علی زردای نے چین کو عالمی تجارت کیلئے پاکستانی بندرگاہیں استعمال کرنے کی پیشکش کی ہے ۔دورہ چین کے دوران صوبہ ہوبے کے دارالحکومت ووہان میں مقامی میڈیا کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ وسطی چین کی کمپنیوں کیلئے پاکستانی بندرگاہوں کے ذریعے تجارت نسبتاً آسانیاں پیدا کرسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

صدر زرداری کا کہنا تھا کہ بھٹو خاندان اور چین کے تعلقات تیسری نسل تک پہنچ چکے ہیں،60 برس پر محیط پاک چین تعلقات اور چین کی ترقی پرپاکستانیوں کو فخر ہے ، صدر زرداری نے کہا انکی خواہش ہے کہ 10لاکھ سے زائد چینی پاکستان میں اور پاکستانی چین میں مقیم ہوں۔اور اس طرح دوطرفہ تعلقات کو ایک نئی سمت ملے ۔صدر زرداری نے پاک چین تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :