پاکستان اور چین نے ہائیڈل پاور جنریشن میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کر دیئے

اتوار 22 فروری 2009 11:36

ووہان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22فروری۔2009ء) پاکستان اور چین نے ہائیڈل پاور جنریشن میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے ۔معاہدے کے تحت چین پاکستان میں ہائیڈل پاور جنریشن میں تکنیکی معاونت فراہم کریگا۔معاہدے پرچیئرمین واپڈا شکیل درانی اور چین کے گوجزپروجیکٹ کارپوریشن کے صدر لی یونگ آن نے دستخط کئے ۔ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے صدر آصف علی زرداری نے لی یونگ آن سے ملاقات کی جس میں پاکستان میں ہائیڈل پاور کے فروغ پر تبادہ خیال کیا گیا۔صدر کا کہنا تھا کہ ان کے دورہ چین کا مقصد یہاں بجلی کی پیداوار اور زراعت کے شعبے کی ترقی کے حوالے سے چینی ماڈل کا جائزہ لینا ہے ۔بعد ازاں صدر نے دنیا کے سب سے بڑے ڈیم کا معائنہ کیا جہاں بائیس ہزار پانچ سے میگاواٹ بجلی پیداکرنے کی گنجائش ہے ۔

متعلقہ عنوان :