شمالی صومالیہ میں پاکستانی زرعی ماہر اغوا کرلیا گیا

اتوار 22 فروری 2009 19:44

موغا دیشو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22فروری۔2009ء) صومالیہ کے شمالی علاقے میں مسلح گروپ نے پاکستانی شہری کو اغوا کرلیا ہے ۔ صومالیہ کے شورش زدہ باری ریجن کے گورنر موس گیلے کے مطابق پاکستانی زرعی ماہر کو بوساسو ی بندرفارہ سے بیس کلومیٹر کے قاصلے سے اغوا کیا گیا، جب وہ اپنے فارمنگ پراجیکٹ کی جانب جارہے تھے ۔

(جاری ہے)

گورنر گیلے کا کہنا تھا کہ پاکستانی شہری کا نام اور ان کی کمپنی ست متعلق معلومات حاصل نہیں ہوسکیں ہیں اور نہ ہی اگوا کاروں نے تاحال کسی سے کوئی رابطہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :