وزیر اعظم گیلانی آج وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کرینگے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پیدا ہونے والی خلیج اور وکلاء کے لانگ مارچ کے حوالے سے بات ہوگی

پیر 23 فروری 2009 10:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔23فروری 2009 ء) وزیر اعظم سید یو سف رضا گیلانی اور وزیر اعلی پینجاب میاں شہباز شریف کے درمیان آج بروز پیر اسلام آباد میں ملاقات ہو گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز کے درمیان پیدا ہو نے والی خلیج کو کم کرنے پر بات ہو گی ۔وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی پہلے ہی وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو یقین دہانی کراچکے ہیں کہ مرکز اور پنجاب کے مابین تعلقات کو معمول پر لایا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران ملکی صورتحال اور وکلائ کے لانگ مارچ کے حوالے سے بھی بات چیت ہو گی ۔