گھریلوصارفین کو گیس بلوں میں سبسڈی دیجائے،پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی

پیر 23 فروری 2009 13:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔23فروری 2009 ء) قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی نے وزارت پیٹرولیم کو ہدایت کی ہے کہ گھریلو صارفین کو گیس بلوں کی مد میں سبسڈی دی جائے اور صارفین پر بوجھ کم کیا جائے۔

(جاری ہے)

وزارت پیٹرولیم کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ گیس کی قیمتوں میں سات فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ایم ڈی پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ یکم جولائی سے اب گیس کی قیمتوں میں پانچ سے سو فیصد اضافہ کیا گیا۔ترجمان وزارت پیٹرولیم نے بتایا کہ صنعتوں کو تینتیس ارب روپے کی دی جانے والی سبسڈی گھریلو صارفین سے وصول کی جارہی ہے۔جس پر پبلک اکائونٹس کمیٹی نے کہا کہ گیس پائپ لائن پر دھماکوں سے پہچنے والا نقصان حکوموت خود برداشت کرے اور سبسڈی گھریلو صارفین سے وصول نہ کی جائے۔

متعلقہ عنوان :