نئی دہلی :پاکستان ہائی کمشنر کی بھارتی وزیرخارجہ سے ملاقات

پیر 23 فروری 2009 13:51

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔23فروری 2009 ء) بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر شاہد ملک نے نئی دہلی میں بھارتی وزیر خارجہ پرناب مکھرجی سے ملاقات کی جس میں ممبئی حملوں کی تفتیش اور دو طرفہ معاملات پر بات کی گئی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے بعدمیڈیا سے گفتگو میں پرنب مکھرجی کا کہناتھا کہ ممبئی حملوں کی تحقیقات سے متعلق پاکستان ذرائع ابلاغ کے بجائے براہ راست نئی دہلی کو معلومات دے۔ انہوں نے کہاکہ ممبئی حملوں کی تفتیش کے سلسلے میں پاکستان کو معلومات دی تھیں اور آئندہ بھی ضرورت پڑنے پر بھارت ایسا تعاون کر نے کیلئے تیا رہے۔

متعلقہ عنوان :