وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ملاقات،پارٹی راہنماوں کو اشتعال انگیز بیان بازی سے اجتناب کرنے کی تاکید کی جائے گی،دونوں رہنماوٴں میں اتفاق

پیر 23 فروری 2009 22:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23فروری۔2009ء) وزیراعلی پنجاب میا ں شہباز شریف نے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال بالا لخصوص پنجاب کے معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔وزیراعطم ہاوس میں تقریبا دو گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں وزیر اعلی پنجاب نے قومی اتفاق رائے اور مفاہمت کے لیئے وزیراعظم کی کو ششوں پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ دونوں بڑی جماعتوں کو پارلیمنٹ کی با لا دستی جمہوری روایات کے فروغ اور قومی مفاہمت کے لیئے مشترکہ اقدامات کر نے چاہیئے انہوں نے کہا کہ سترویں ترمیم سے متعلق کسی بھی متفقہ بل کی وفاقی حکومت حمایت کرے گی وزیر اعلی پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ پیپلز پارٹی کو دونوں جماعتوں کے درمیان طے شدہ فار مولے کے مطابق صوبائی کابینہ قائمہ کمیٹیوں اور پارلیمانی سیکرٹریوں میں نمائندگی دی جائے گی وکلا اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے مجوزہ لانگ مارچ کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ احتجاج ہر سیاسی جماعت کا بنیادی حق ہے اس موقع پر وزیراعظم اور وزیر اعلی میں اتفاق پایا گیا کہ پارٹی راہنماوں کو اشتعال انگیز بیان بازی سے اجتناب کرنے کی تاکید کی جائے گی۔