ممبئی حملے،ایف بی آئی کو پاکستان کی اجازت کاانتظارہے،ملفورڈ

منگل 24 فروری 2009 10:35

نیودہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔24فروری 2009 ء) بھارت میں امریکا کے سبکدوش ہونے والے سفیر ڈیوڈ ملفورڈ نے کہا ہے کہ امریکا ایف بی آئی کی ممبئی حملوں کے الزام میں گرفتار ملزمان تک رسائی کےلیے پاکستان کی اجازت کا انتظار کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی سرکاری خبر رساں ایجنسی سے انٹرویو میں ڈیوڈ ملفورڈ نے کہا کہ پاکستان نے تاحال ممبئی حملوں کے الزام میں گرفتار ملزمان تک ایف بی آئی کی رسائی کے لیے رضامندی ظاہر نہیں کی امریکا کو اس سلسلے میں پاکستان کی اجازت کا انتظار ہے۔ ایف بی آئی کی ٹیم ممبئی حملوں کی تحقیقات کے سلسلے میں بھارت میں بھی بعض ملزمان سے تحقیقات کر چکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :