سپریم کورٹ آف پاکستان نےشریف برادران کو نا اہل قرار دے دیا، شہباز شریف وزیر اعلی پنجاب نہیں رہے

بدھ 25 فروری 2009 12:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔25فروری 2009 ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے میاں برادران اہلیت کیس میں سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اور ان کے بھائی وزیر اعلیٰ پنجا ب میاں محمد شہباز شریف کو نااہل قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

جسٹس موسیٰ خیل کی صدارت میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے اپنے مختصر فیصلے میں میاں بر ادران کو انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نا اہل قرار دیتے ہوئے کیس کی تما م درخواستیں خارج کردی گئیں ہیں ۔عدالت نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی انتخابی کامیابی کوبھی کالعدم قرار دے دیا ہے،اس فیصلے کے ساتھ ہی شہبازشریف وزیر اعلیٰ پنجا ب نہیں رہے ۔