مسلم لیگ (ن) نے حلقہ این اے 123سے بیگم کلثوم نواز کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ دیدیا

بدھ 25 فروری 2009 17:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25فروری۔2009ء) مسلم لیگ (ن) نے حلقہ این اے 123لاہور سے بیگم کلثوم نواز شریف کو ٹکٹ دینے کا فی الفور فیصلہ دیدیا ہے اور بیگم کلثوم نواز شریف حلقہ این اے 123لاہور سے آئندہ قومی الیکشن میں انتخاب لڑیں گی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ نواز نے موجودہ شریف برادران نااہلیت کیس کے فیصلہ اور حالات کے پیش نظر فی الوقت بیگم کلثوم نواز شریف کو ٹکٹ دینے کا اعلان کر دیا ہے اور آئندہ انتخابات میں وہ بھرپور حصہ لیں گی اور انہیں بھاری اکثریت سے کامیابی سے ہمکنار کروانے کے سلسلہ میں ہمہ وقت جدوجہد جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد ‘ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف حلقہ این اے 123لاہور سے انتخاب لڑا کرتے تھے جو کہ سپریم کورٹ کے مجوزہ فیصلہ نااہل آنے پر آئندہ قومی الیکشن میں حصہ نہ لے سکیں گے۔