قانون توڑنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی،گورنر ہاوٴ س کی سیکورٹی بڑھادی گئی ہے،آئی جی پنجاب

جمعرات 26 فروری 2009 15:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری۔2009ء) آئی جی پنجاب خواجہ خالد فاروق نے کہا ہے کہ قانون توڑنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا ئے گی۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب نے گورنر ہاوٴس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے دائرے میں رہ کرا حتجاج کرنا ہر کسی کا حق ہے تاہم کسی نے قانون ہاتھ میں لیا توا س کے خلا ف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کے بہتر اقدامات کیے گئے ہیں اور پولیس پوری طرح تیا ر ہے ۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ موجودہ صورت حال کے پیش نظر گورنر ہاوٴ س کی سیکورٹی بڑھادی گئی تاکہ ہر صورت حال سے با ٓسانی نمٹا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :