ق لیگ سے معاملات طے نہ ہونے پرپنجاب اسمبلی کی تحلیل کا امکان

جمعرات 26 فروری 2009 17:01

ق لیگ سے معاملات طے نہ ہونے پرپنجاب اسمبلی کی تحلیل کا امکان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری۔2009ء) حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ( ق) سے معاملات طے نہ ہوئے تو پنجاب اسمبلی تحلیل کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کے درمیان صوبہ پنجاب میں حکومت کی تشکیل سے متعلق معاملات میں اتفاق رائے نہیں ہوتا تو پنجاب اسمبلی کو تحلیل کیے جانے کا بھی امکان ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز شہباز شریف کو سپریم کورٹ نے ایک عدالتی فیصلے میں نااہل قرار دے دیاگیا تھا جس کے بعد صوبہ پنجاب میں گورنر راج نافذ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :