پیپلز پارٹی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی نے گورنر راج کے فیصلے کی توثیق کردی

جمعرات 26 فروری 2009 17:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری۔2009ء) پیپلز پارٹی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی نے صوبے میں گورنر راج کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے مسلم لیگ نواز کے تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے ۔ لاہور میں پارلیمانی لیڈر راجہ ریاض کی رہائیشگاہ پر ہونے والے اجلاس میں لیاقت باغ میں بے نظیر بھٹو کی تصاویر جلانے اور یادگار پر توڑپھوڑ کی بھی شدید مذمت کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ارکان نے مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ۔اجلاس کے بعد راجہ ریاض نے میڈیا کو بتایا کہ ملک میں جمہوری عمل کو سبوتاژ کرنے اور مسلم لیگ نواز کو اسمبلی کی عمارت میں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مڈ ٹرم انتخابات کا کوئی امکان نہیں جبکہ معزول چیف جسٹس افتخار چوہدری کو پنجاب میں سرکاری پروٹوکول نہیں دیا جائیگا۔انہوں نے کہا پنجاب میں پیپلز پارٹی مسلم لیگ قاف سے مل کر حکومت بنائے گی۔

متعلقہ عنوان :