Live Updates

تحریک انصاف ٹوبہ ٹیک سنگھ کا آزادعدلیہ کی بحالی کیلئے اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی‘پنجاب میں گورنرراج قائم کرکے جمہوریت پر شب خون مارا گیا

جمعہ 27 فروری 2009 12:58

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔27فروری 2009 ء) تحریک انصاف ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیر اہتمام آزاد عدلیہ کی بحالی کے سلسلہ میں وکلاء سے اظہار یک جہتی کیلئے احتجاجی ریلی نکالی گئی احتجاجی ریلی کی قیادت ضلعی کنونیئر ڈاکٹر وحید اکبر نے کی جبکہ احتجاجی ریلی میں ضلعی صدر محمد سلیم کینتھ نائب صدر محمد سلیم فنانس سیکرٹری محمد شاہد گجر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ضلعی صدر آفتاب احمد اختر سمیت گورنمنٹ ڈگری کالج‘اسلامیہ کالج سائنس کالج‘کامرس کالج‘زرعی یونیورسٹی کیمپس ٹوبہ ٹیک سنگھ گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کے سینکڑوں سٹوڈنٹس نے شرکت کی- مظاہرین نے عدلیہ بحال کرو‘تبدیلی کا نشان‘عمران خان‘ گورنر راج نامنظور کے تحریر کردہ بینرز اٹھا رکھے تھے-مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زرداری نے پنجاب میں جمہوری حکومت ختم کر کے گورنر راج قائم کر کے جمہوریت پر شب خون مارا ہے ہم زرداری صاحب کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذکرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر گورنر راج ختم کر کے معزول ججز سمیت 1973ء کے آئین کو بحال کیا جائے-
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات