چنیوٹ---شہباز شریف کے جاتے ہی سستی روٹی پروگرام ختم ہو گیا

جمعہ 27 فروری 2009 12:58

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔27فروری 2009 ء) چنیوٹ میں بھی میاں شہباز شریف کے وزارت اعلی کے منصب سے علیحدہ ہوتے ہی سستی روٹی پروگرام بھی ختم ہو گیا 100 گرام وزنی روٹی دو روپے کی بجائے چار سے پانچ روپے میں فروخت ہونا شروع ہو گئی ہے تندور مالکان نے عدالتی فیصلے کے فوری بعد اعتراض کرنے پر تندور ہوٹل والوں نے بدتمیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ جاؤ شہباز شریف کے پاس اس سے جا کر دو روپے میں روٹی مانگو ہم دو روپے کی روٹی نہیں دے سکتے- کئی تندوروں اور ہوٹل مالکان اور عوام کے درمیان جھگڑا ہونے کی بازگشت سنی گئی ہے چنیوٹ میں سرکاری طور پر آٹا ملنے والے ہوٹلوں پر روٹی پانچ روپے میں فروخت کی گئی جس کی وجہ سے غریب عوام اور محنت کشوں نے ہوٹل مالکان کے خلاف زبردست احتجاج کیا ہے-