مولانا فضل الرحمان نے مصالحتی کوششیں تیز کردی ،نواز شریف ،شہباز شریف اور اسفند یار ولی سے رابطے

جمعہ 27 فروری 2009 14:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27فروری۔2009ء) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مصالحتی کوششیں تیز کردی ہیں اور انہوں نے نواز شریف، شہباز شریف اور اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی سے علیحدہ علیحدہ ٹیلی فون پر بات کی ہے ۔

(جاری ہے)

جے یو آئی کے ترجمان مولانا امجد کے مطابق میاں نواز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے مولانا فضل الرحمن کو ان کے رد عمل پر خراج تحسین پیش کیا اور ان کی طرف سے کی جانے والی مصالحتی کوششوں میں بھی اپنی طرف سے حمایت کا یقین دلایا۔

جبکہ اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی سے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان اختلافات کے خاتمے کیلئے کوششوں کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔دونوں رہنماوٴں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ مسائل کے حل کیلئے جامع مشاورت کی جائے اور مشاورت کا دائرہ کار ملک کی تمام سیاسی جماعتوں تک وسیع کیا جائے تاکہ ملک میں جمہوریت کو مستحکم کرنے کی کوششیں بارآور ہو سکیں۔