وزیر اعلی پنجاب اکثریتی جماعت کا ہو گا، بابر اعوان

جمعہ 27 فروری 2009 16:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27فروری ۔2008ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب اسی جماعت کا ہو گا جس کے پا س اکثریت ہو گی ۔ بے نظیر بھٹو کی جائے شہادت میں توڑ پھوڑ انتہائی افسوس ناک عمل ہے ۔ وہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تصادم کی سیاست اور جمہورت دو متضاد چیزیں اور جمہوری تقاضہ ہے کہ ملک اس وقت تصادم کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید کے جائے شہدات اور اس پر موجود مقدس حادیث و قرآنی آیات کی بے حرمتی قابل مذمت ہے ۔ انہوںنے پارٹی کارکنان سے بے نظیر بھٹو شہید کی جائے شہادت کے واقعہ پر پر امن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ کے لئے دعائے مغفرت کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :