پنجاب میں نیا وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی کا ہو گا، راجہ ریاض

جمعہ 27 فروری 2009 19:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27فروری ۔2008ء) پنجاب کے سابق سینئر صوبائی وزیر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ پنجاب میں نیا وزیر اعلیٰ پاکستان پیپلز پارٹی کا ہو گا۔

(جاری ہے)

پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں اراکین اسمبلی س مشاورت کے بعد ون ورلڈ سےبات چیت میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گورنر راج سپریم کورٹ کے فیصلے پر پیدا ہونے والا خلاءپر کرنے کے لئے آئینی تقاضہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ہی دنوں میں پنجاب میں نئی حکومت کی تشکیل شروع ہو جائے گی اور اس ضمن میں ان کی مسلم لیگ (ق) سمیت دیگر سیاسی دھڑوں سے بات چیت چل رہی ہے اور انہیں توقع ہے کہ مسلم لیگ کا فارورڈ بلاک بھی پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گا۔

متعلقہ عنوان :