اسپیکرکی آمد ،پنجاب اسمبلی کے دروازے کھول دیئے گئے

ہفتہ 28 فروری 2009 12:32

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔28فروری 2009 ء) اسپیکر رانا محمد اقبال کی آمد پرپنجاب اسمبلی کے دروازے کھول دیئے گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق اسپیکر رانا محمد اقبال کی آمد کے بعد پنجاب اسمبلی کے دروازے کھول دیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

رانا محمد اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کو تالہ لگانے کی انکوائری کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو مارچ کو ایوان میں ہوگا ۔واضح رہے کہ گزشتہ دو روز سے پنجاب اسمبلی کے دروازے بند رکھے گئے تھے جس کی وجہ سے اسمبلی کا اجلاس باہر سیڑھیوں پر منعقد کیا جاتا رہا ہے تاہم آج اسپیکر اسمبلی رانا محمد اقبال کی آمد پر پنجاب اسمبلی کے دروازے کھول دیئے گئے ہیں ۔