پنجاب میں گورنر راج کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

ہفتہ 28 فروری 2009 13:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔28فروری 2009 ء) پنجاب میں گورنر راج کے نفاذ کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔ درخواست گزار شاہد اورکزئی نے اپنی دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ کسی ایک رکن صوبائی اسمبلی کی نا اہلی کی وجہ سے گورنر راج کا نفاذ نہیں کیا جا سکتا ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے مزید موقف اخیتار کیا کہ جن وجوہات کی بناءپر گورنر راج کا نفاذ کیا گیا ہے وہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ پنجاب میں گورنر راج کے نفاذ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :