پنجاب میں‌ حکومت سازی پیپلز پارٹی کاحق ہے، قاسم ضیاء

ہفتہ 28 فروری 2009 14:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27فروری ۔2008ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنما قاسم ضیاء نے کہا ہے کہ پنجاب میں‌حکومت سازی پیپلز پارٹی کاحق ہے ،اگرایسا نہ ہوا تو اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔

(جاری ہے)

لاہور میں‌امریکی قونصل جنرل برائن ڈی ہنٹ کی قیادت میں امریکی وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ پنجاب میں گورنر راج کی توثیق وفاقی حکومت بھی کر چکی ہے اور یہ جلد ختم ہو جائے گا۔ قاسم ضیاء کاکہناتھا کہ جب ہائیکورٹ نے شریف برادران کو نا اہل قرار دیا تو اُس وقت سپریم کورٹ میں افتخار محمد چوہدری اور جسٹس خلیل الرحمن رمدے موجود تھے اُنہوں نے اُس وقت سپریم کورٹ سے رُجوع کیوں نہیں‌کیا۔