پنجاب، حکومت سازی کیلئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل، کمیٹی پنجاب میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنانے کیلئے نمبرز گیمز پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی

اتوار 1 مارچ 2009 11:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مارچ ۔2008ء) صدر پاکستان نے پنجاب اسمبلی کے اراکین سے رابطہ کے لیے پیپلز پارٹی کی چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری کی طرف سے تشکیل دی جانے والی رابطہ کمیٹی میں وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف، وفاقی وزیر خوراک نذر حیات گوندل،وفاقی وزیر منظور وٹو اور رکن پنجاب اسمبلی تنویر اشرف کائرہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے صدر نے یہ کمیٹی جمعے کے روز پیپلزپارٹی پنجاب کے اراکین اسمبلی سے ملاقات کے دوران تشکیل دی ہے۔ کمیٹی پنجاب میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنانے کے لیے نمبرز گیمز پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کے اراکین سے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے ارکان پنجاب اسمبلی کو لاہور اور اسلام آباد میں پلاٹ دئیے جائیں گے۔ اس اجلاس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بن چکا ہے اور چالیس ارکان نے پیپلزپارٹی سے رابطہ کیا ہے جن کے نام صیغہ راز میں رکھے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :