آئی ڈی بی ڈیڑھ ارب ڈالر غذائی سیکورٹی پر خرچ کرے ، پاکستان

اتوار 1 مارچ 2009 12:58

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مارچ ۔2008ء) پاکستان نے اسلامی ترقیاتی بینک کے ڈیڑھ ارب ڈالر کے ترقیاتی فنڈز کو غذائی سیکورٹی پر خرچ کرنے کی تجویز دی ہے۔

(جاری ہے)

ملائیشیا میں پاکستان کے سفیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طاہر محمد قاضی نے کوالالمپور میں ڈی ایٹ کی کانفرنس میں یہ تجویز پیش کی۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ڈی ایٹ ممالک کا اجلاس انتہائی مفید رہا جس میں صرف تجاویز نہیں دی گئیں بلکہ ٹھوس اقدامات کے لیے باقاعدہ کمیٹیاں بنائی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :