شہباز شریف8مارچ کو ٹیکسلا میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

اتوار 1 مارچ 2009 12:58

واہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مارچ ۔2008ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف8مارچ پہر3بجے کوہستان ہاؤس جی ٹی روڈ ٹیکسلا سے ملحقہ ایک بڑے گراؤنڈ میں عوامی جلسہ عام سے خطاب کریں گے جس میں مسلم لیگ ضلع راولپنڈی کے تمام عہدیداران اور نوازلیگ کے ممبران قومی اسمبلی اپنے اپنے جلوسوں کے ہمراہ خصوصی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں سابق ممبرصوبائی اسمبلی حاجی ملک عمر فاروق اور ان کی اہلیہ ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب زیڈایچ فاروق نے ٹیکسلا میں عوام رابطہ مہم شروع کردی ہے۔اور روزانہ کی بنیاد پر ٹیکسلا میں مختلف علاقوں میں جلسے جلوس منعقد کرنے کاشیڈول جاری کردیا ہے۔دریں اثناء پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمااورراولپنڈی ڈویژن کے صدر سردار شعیب ممتاز نے بھی اپنے کارکنان کو مسلم لیگ(ن)کی تحریک کو ناکام بنانے کیلئے آئندہ کے لائحہ عمل کو طے کرنے کیلئے واہ کینٹ میں طلب کرلیا ہے اور خدشہ ظاہرکیا ہے کہ8مارچ کو وزیر اعلی پنجاب کی ٹیکسلا آمدکے موقع پر دونوں سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے مابین تصادم ہو سکتا۔اس ضمن میں سیکورٹی کے اداروں نے اعلی حکام کو اپنی اپنی رپورٹیں بھجوا دی ہیں۔