پاکستان کا سیاسی تنازعہ امریکی انتظامیہ کے لئے بحران بن سکتا ہے، فوج اقتدار میں آسکتی ہے ، امریکی اخبار کا دعویٰ

اتوار 1 مارچ 2009 15:40

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مارچ ۔2008ء) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ پاکستان کا سیاسی تنازعہ امریکی انتظامیہ کے لئے بحران بن سکتا ہے اور فوج اقتدار میں آسکتی ہے۔نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی صدر آصف علی زرداری اور نواز شریف کے درمیان سیاسی جنگ بحران کی شکل اختیار کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

اخبار میں لکھے گئے مضمون میں کہا گیا کہ یہ معاملہ امریکی انتظامیہ کے لئے بحران کا باعث بن سکتا ہے جو القاعدہ اور طالبان کے خلاف لڑائی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔اخبار کے مطابق اس کش مکش سے دہشت گردی کے خلاف جنگ سے توجہ ہٹ سکتی ہے، موجودہ صورتحال کا نتیجہ بدلتے ہوئے سیاسی اتحادوں اور امریکا مخالف دائیں بازوں کی جماعتوں کا اتحاد نئے مواقع کی شکل میں نکل سکتا ہے۔ اخبار کے مطابق اگر صورتحال مسلسل بگڑتی رہی تو فوج بھی اقتدار میں آسکتی ہے

متعلقہ عنوان :