پاکستان جامع مذاکرات کا عمل شروع کرنے کیلئے پہلے عدم اعتماد کی فضا ختم کرے، بھارت

اتوار 1 مارچ 2009 18:36

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مارچ ۔2008ء) بھارت کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور آنند نے کہا ہے کہ پاکستان جامع مذاکرات کا عمل شروع کرنے کے لیے پہلے عدم اعتماد کی فضا ختم کرے ۔ نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو میں بھارتی امور خارجہ کے وزیر مملکت آنند شرما نے کہا کہ ممبئی حملوں کے حوالے سے پاکستان کو ٹھوس ثبوت فراہم کر دیئے ہیں اب پاکستان کو چاہیے کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ممبئی حملوں میں ملوث دہشت گرد تنظیموں اور دیگر ذمہ داروں کے خلاف اقدامات کرنا پاکستان کی بنیادی ذمہ داری ہے۔بھارتی وزیر مملکت برائے خارجہ امور آنند شرمانے کہا کہ پاکستان کو ممبئی حملوں کے حوالے سے بھارت کے ناقابل تردید شواہد پر عمل کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پہلے اعتماد قایم کرنے والے اقدامات اٹھانے ہونگے، بھارتی وزیرنے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مسئلے کا واحد حل پاکستان کی جانب سے دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث تنظیموں کا خاتمہ اور ممبئی حملوں کے ذمہ داروں کو سزائیں دینا ہے۔

متعلقہ عنوان :