پنجاب میں جس کی اکثریت ہو گی وہ حکومت بنائے گا۔وفاقی وزیر راجہ پرویز اشرف

اتوار 1 مارچ 2009 19:36

گوجر خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مارچ۔2009ء) وفاقی وزیر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پنجاب میں جس کی بھی اکثریت ہو گی وہ حکومت بنائے گا، ہارس ٹریڈنگ یا کوئی غیر جمہوری ہتھکنڈہ استعمال نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

گوجر خان میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو ریلوے انڈر پاس کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کر تے ہوئے .. انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گورنر راج مجبوری کے تحت لگایا گیا ۔صدر آصف علی زرداری پر تنقید بلا جواز اور قابل افسوس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افتخار چوہدری نے ہمیشہ آمریت کو سہارا دیا اور اس کی ہاں میں ہاں ملائی صرف جب اس سے استعفیٰ مانگا گیا تو انہوں نے ناں ملک و قوم اور آزاد عدلیہ کیلئے نہیں،بلکہ اپنی ذات کیلئے کہی۔

متعلقہ عنوان :