چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سے جاوید میانداد کی ملاقات،گلے شکوے کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی،اعجاز بٹ

اتوار 1 مارچ 2009 22:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مارچ۔2009ء) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اعجاز بٹ نے کہا ہے کہ جاوید میانداد سے ان کی ملاقات ہوئی ہے تاہم گلے شکوے کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی ۔

(جاری ہے)

قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حنیف محمد اور جاوید میانداد وہ کھلاڑی ہیں جنہوں نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حنیف محمد نے اعزازی کیپ ملنے کو پوری قوم کیلئے اعزاز قرار دیا۔جبکہ جاوید میاندد کا کہنا تھا کہ یہ موقع گلے شکوے کا نہیں ہے ۔