کانگریس کے سفارتی دباﺅ پر پاکستان نے سچائی تسلیم کی ،سونیاگاندھی

پیر 2 مارچ 2009 10:47

ہریانہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔02مارچ 2009 ء) بھارت کی حکمراں جماعت کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ کانگریس حکومت کی جانب سے ڈالے جانے والے سفارتی دبائو کے باعث پاکستان کو ممبئی حملوں سے متعلق سچائی تسلیم کرنا پڑی۔

(جاری ہے)

ہریانہ میں پارٹی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سونیا گاندھی نے کہا کہ کانگریس پارٹی دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے موثر اقدامات کر رہی ہے اور کانگریس کے سفارتی دبائوپر ہی پاکستان کو ممبئی حملوں میں اپنے شہری اور سرزمین استعمال کئے جانے کا اعتراف کرنا پڑا۔سونیا گاندھی آج کل ملک بھر میں دورے کر کے آئندہ الیکشن کے لئے عوامی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں ، ان دوروں میں ان کی توجہ دہشت گردی کے خلاف کانگریس کے اقدامات کی جانب توجہ مبذول کرانے پر ہے۔

متعلقہ عنوان :