پاکستان کی امداد، کیری لوگر بل چند روز میں پیش کردیاجائےگا،امداد سے پاکستان کی معیشت بہتر، سکیورٹی فورسز کو سرحدی علاقوں سے دہشت گردی کے خاتمے میں مدد ملے گی

پیر 2 مارچ 2009 10:52

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔02مارچ 2009 ء) امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کی امداد میں تین گنا اضافے کا کیری ۔لوگر بل چند روز میں امریکی کانگریس میں پیش کیا جائے گا۔ پاک افغان سرحدی علاقوں سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پانچ ارب ڈالر اضافی بھی دئیے جائیں گے۔امریکی اخبار کے مطابق پاکستان کی معاشی مشکلات کو ختم کرنے کیلئے امریکی ارکان کانگریس کیری۔

(جاری ہے)

لوگر بل جلد ایوان میں پیش کریں گے جس کے تحت پاکستان کو آئندہ دس برسوں کیلئے ہر سال ڈیڑھ ارب ڈالر امداد ملے گی اورپاک، افغان سرحدی علاقوں سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پانچ ارب ڈالر اضافی بھی دئیے جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق پندرہ ارب ڈالر کی امداد سے پاکستان کی معیشت بہتر ہوجائے گی اور سیکورٹی فورسز کو پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں سے دہشت گردی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔