موجودہ ججوں کو جج کہنا عدلیہ کی توہین ہے ،شہباز شریف

پیر 2 مارچ 2009 17:55

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مارچ۔2009ء) سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ گردن کٹ تو سکتی ہے لیکن کسی کے آگے جھک نہیں سکتی۔موجودہ ججوں کو جج کہنا عدلیہ کی توہین ہے ۔

(جاری ہے)

بہاولپور میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ تمام ججوں کو بحال کرکے دم لیں گے پوری قوم لانگ مارچ اور دھرنے میں شریک ہوکر اس ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیے تیار رہے ۔ شہباز شریف نے کہا کہ پی سی او ججوں کو قبول کرنے کے بدلے وزرات اعلی برقرار رکھنے کی پیشکش کی گئی جسے میں نے ٹھکرا دیا ۔