مسلم لیگ نواز کے پاس پنجاب میں اکثریت نہیں رہی، سلمان تاثیر

پیر 2 مارچ 2009 19:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مارچ ۔2009ء) گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے کہا ہےکہ جیسے ہی کسی جماعت کی اکثریت نظر آئی پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلالیا جائے گا ،مسلم لیگ نواز کے پاس پنجاب میں اکثریت نہیں رہی ۔

(جاری ہے)

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی کا اجلاس صرف گورنر ہی بلاسکتا ہے، اسمبلی کو مذاق نہ بنایا جائے،صدارتی حکم کی رو سے اسمبلی معطل کرسکتا ہوں، لیکن ایسا نہیں کیا۔

سلمان تاثیر نے الزام عائد کیا شہباز شریف نے ذاتی تشہیر پر آٹھ کروڑ روپے خرچ کیے اور پنجاب میں سوائے افسران کے تبادلے کے کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کرنا سب کا سیاسی حق ہے اور وہ کسی کو نہیں روکیں گے یہی وجہ ہے کہ شریف برادران آزادی سے پنجاب بھر میں جلسے کررہہے ہیں ۔