ڈیرہ بگٹی، گیس پائپ لائن اڑا دی گئی

اتوار 8 مارچ 2009 11:49

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ ۔2009ء) بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی، جبکہ سوئی میں گیس کے کنووں پہ راکٹ فائر کئے گئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پیر کوہ میں نامعلوم شرپسندوں نے مختلف کنووں سے پلانٹ کو جانے والی سولہ انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سےاڑا دیا جس کے نتیجے میں کنووں سے پیر کوہ پلانٹ کو گیس کی فراہمی متاثر ہو ئی۔ سوئی میں نامعلوم ملزمان نے قریبی پہاڑوں سے پی پی ایل کے گیس کے کنووں پر تین راکٹ فائر کئے جو اپنے ٹارگٹ پہ نہ لگ سکے اور کھلے میدان میں گر کر پھٹ گئے۔ان واقعات کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :