میڈیا جلتی پر تیل ڈالتاہے،مولانا فضل الرحمن

جمعہ 13 مارچ 2009 13:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔13مارچ 2009 ء) جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ سیاسی کارکنان کی گرفتاری اور مار کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے کیونکہ سیاسی کارکن اس کےلئے تیار رہتاہے۔سینیٹ کے نومنتخب چیئرمین فاروق ایچ نائیک سے ملاقات کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ابھی فوج کا خطرہ نہیں ہے تاہم خطرات پیدا ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا کو اللہ رکھے وہ جلتی پر تیل ڈالتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا لانگ مارچ ہونے دیاجانا چاہئے اور ان کو اسلام آباد آنے دیاجائے اس سے کوئی ٹکراﺅ نہیں ہوگاکیونکہ یہ سیاسی عمل ہے کسی کو جلوس اور جلسے سے کیوں روکا جارہاہے جبکہ میں نے طاقت کا استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیاتھا۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سولہ تاریخ کو کوئی قیامت نہیں آرہی جلوس ہوگا اور گزرجائے گا۔انہوںنے کہا کہ تصفیہ کےلئے بات چیت جاری رہنے چاہیے تھی۔مولانا فضل الرحمن نے اپنے اس بیان پر کہ آصف زرداری نے نوازشریف کی دوباتیں مان لی ہیں کو دہرانے سے مسلسل اعتراض کیا اور صحافیوں کی جانب سے کئی مرتبہ سوال کرنے کے باوجود جواب نہیں دیا۔

متعلقہ عنوان :