کوئٹہ ، گیس لائن دھماکے سے تباہ ،کئی علاقوں کو گیس کی سپلائی معطل

ہفتہ 14 مارچ 2009 14:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ ۔2009ء) کوئٹہ کے نواحی علاقے میں دھماکے سے گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچا اور اکثر علاقوں کو گیس کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے کلی سردہ کے علاقے میں سولہ انچ قطر کی گیس پائپ لائن پر دھماکا خیز مواد نصب کررکھا تھا جس کے پھٹنے سے پائپ لائن کو نقصان پہنچا ۔ کوئٹہ کے بیشتر علاقوں کو گیس کی فراہمی منقطع ہوگئی جن میں شہباز ٹاوٴن، کلی قمبرانی، جیل روڑ ہدہ جوائینٹ روڈ، بروری روڈ اور دیگر علاقے شامل ہیں ۔