ایئر چیف مارشل قمر سلیمان کی صدر زرداری و وزیراعظم گیلانی سے ملاقاتیں

جمعرات 19 مارچ 2009 15:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ ۔2009ء) صدر آصف علی زرداری سے پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل راؤ قمر سلیمان نے ایوان صدر میں ملاقات کی ہے ۔جس میں صدر مملکت نے پاک فضائیے کے سربراہ کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور توقع ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں پاک فضائیہ مزید مضبوط ہوگی ۔ فضائیہ کے سربراہ نے صدر کے اعتماد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاکستان ایئر فورس کے نئے سربراہ ایئر چیف مارشل راؤ قمر سلیمان نے گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم یوسف رضاگیلانی سے ملاقات کی وزیراعظم نے اس اعتماد کااظہار کیا کہ نئے ایئرچیف کی قیادت میں ٹی اے ایف پیشہ وارانہ اعلیٰ معیار حاصل کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گے وزیراعظم نے کہا کہ فضائیہ نے ہمیشہ ملک کے دفاع میں اہم کرداراداکیاہے جبکہ قدرتی آفات کے دوران ریلیف اور بحالی کے اقدامات میں اس نے ہمیشہ انتظامیہ کی بھرپورمعاونت کی ہے ایئرچیف مارشل راؤ قمرسلیمان نے حکومت کاان کی صلاحیتوں پر اعتماد کرنے کا شکریہ اداکیا۔