بارز میں فضل الرحمن پر پابندی جوتےکی نوک پر رکھتے ہیں، غفور

ہفتہ 21 مارچ 2009 19:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2009ء) جمیعت علمائے اسلام نے ملک کی مختلف بارز کی طرف سے مولانا فضل الرحمن کے داخلے پر پابندی کے فیصلے کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں جمعیت کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدا لغفور حیدری کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مفاہمت کے حوالے مولانا فضل الرحمن کا کردار پوری قوم پر عیاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اور راولپنڈی بار کی طرف سے مولانا کے داخلے پر پابندی کے فیصلے کو ان کی جماعت جوتے کی نوک پر رکھتی ہے ۔ جبکہ چند نام نہاد وکلاء کا ٹوالہ پیسے لیکر جمعیت کی کردار کشی کر رہا ہے اور اگر یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو اس کا بھرپور جواب دیا جا ئے گا

متعلقہ عنوان :