حکومت نے چیف جسٹس کی بحالی کے موقع پر اعتماد میں نہیں لیا،مولانا فضل الرحمن

پیر 23 مارچ 2009 18:02

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2009ء) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت نے چیف جسٹس کی بحالی کے موقع پر انہیں اعتماد میں نہیں لیا۔

(جاری ہے)

ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف میثاق جمہوریت پر عملدرآمد کی بات کرتے ہیں لیکن اس سے زیادہ اہم اعلان لندن ہے ،مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اکیس مارچ تک جسٹس عبدالحمید ڈوگر کو چیف جسٹس تسلیم کرنے سے 3نومبر کے اقدامات کی توثیق ہوجاتی ہے ۔