صدر نے ڈرون حملوں کا معاملہ ہم پر چھوڑ دیا ہے ، مولانا فضل الرحمن

ہفتہ 28 مارچ 2009 22:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ۔2009ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ صدرزرداری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں امریکی ڈرون حملوں کا کوئی ذکر نہیں کیا ، وہ انہوں نے ہم پر چھوڑ دیا ہے اور اس معاملے کو ہم پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے ، ہفتہ کو صدر کے خطاب کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس میں اخبار نویسوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے جب ان سے صدرزرداری کے خطاب پر ردعمل کا سوال کیا گیا تو مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ صدر نے بہت سی چیزوں کا ذکر نہیں کیا ، اس پر ایک صحافی نے کہا کہ ڈرون ملوں کا بھی کوئی صدر کی خطاب میں ذکر نہیں تو اس پر مولانا فضل الرحمن نے مسکراتے ہوئے کہا کہ صدر نے کچھ باتیں ہمارے لئے چھوڑ دی ہیں اور ڈرون حملوں سمیت دیگر معاملات ہم ایوان میں اٹھائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :