صدر کو17 ویں ترمیم کے خاتمے کا اعلان کرنا چاہیے تھا، فضل الرحمن

اتوار 29 مارچ 2009 13:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ ۔2009ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہصدر کے خطاب میں17 ویں ترمیم کے خاتمے کا اعلان ہونا چاہئے تھا۔ کراچی ایئر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ1999ء کی پوزیشن پر جانے کا ہے اس طرح58 ٹو بی کا خود بخود خاتمہ ہوجاتا۔انہوں نے کہا کہ ہم میثاق جمہوریت کے فریق نہیں ہیں ہمارا عہدوپیماں لندن کی آل پارٹیز کانفرنس سے ہے۔

(جاری ہے)

صدرزرداری کو کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیہ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کو پنجاب میں حکومت بنانے کی دعوت دینا مسلم لیگ ن کو امتحان میں ڈالنا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی امداد انتہائی ذلت آمیز شرائط پر دی جارہی ہے ، امریکی پالیسی پر رد عمل پارلیمنٹ کے ذریعے ہونا چاہتے تھا۔انہوں نے کہا کہ اسلامی قانون سازی کی سفارشات مکمل ہوچکی ہیں لیکن اس کے حوالے سے صدارتی خطاب میں کوئی بات نہیں کہی گئی۔

متعلقہ عنوان :