کوئٹہ ، بلوچ ریپبلک آرمی نے گیس پائپ لائن کو دھماکہ سے اڑا دیا

بدھ 1 اپریل 2009 14:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اپریل ۔2009ء) ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین کوہ میں گیس کے کنواں نمبر 14کے قریب لوٹھی گیس کو جانے والی پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی میں لوٹھی گیس فیلڈ کو گیس جانے والی پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا بلوچ ری پبلک آرمی کے سربراہ سرباز بلوچ نے بدھ کے روز نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ ٹیلی فون کے ذریعے کوئٹہ پریس کلب ٹیلی فون کرکے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی اور کہا کہ آئندہ بھی اس طرح کے واقعات کرتے رہیں گے ۔