ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ کے دوران نے 810 ارب روپے سے زائدکی وصولیاں کیں

جمعرات 2 اپریل 2009 13:13

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔02اپریل 2009 ء) رواں مالی سال 2008-09کے پہلے 9ماہ (جولائی 2008تامارچ2009) کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر ) نے 810ارب روپے سے زائد کی وصولی کی ہے جبکہ صرف مارچ کے مہینے میں 103ارب روپے سے زائد وصولی ہوئی۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اِن اعدادوشمار میں مزید بہتری کا قومی امکان ہے جس سے صورتحال مزید بہتر ہوگی ۔ بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس آمدنی میں رواں مالی سال2008-09میں جولائی سے مارچ کے دوران 810ارب 32کروڑ 60لاکھ روپے وصول ہوئے جس میں براہ راست محصولات کی مد میں304ارب 95کروڑ 80لاکھ روپے ، سیلز محصولات کی مد میں 319ارب 39کروڑ 70لاکھ روپے ، فیڈرل ایکسائز کی مد میں 80ارب 58کروڑ روپے اور کسٹم ڈیوٹی کی مد میں105ارب 39کروڑ 10لاکھ روپے حاصل ہوئے۔

(جاری ہے)

گزشتہ مالی سال 2007-08 کے اسی دورانئے میں براہ راست محصولات کی مد میں257ارب 63کروڑ 80لاکھ روپے ، سیلز محصولات کی مد میں258ارب 61کروڑ30لاکھ روپے ، فیڈرل ایکسائز کی مد میں 61ارب 79کروڑ 80لاکھ روپے اور کسٹم ڈیوٹی کی مد میں101ارب 87کروڑ 80لاکھ روپے وصول ہوئے تھے۔ بورڈ نے مزید کہا ہے کہ صرف ماہ مارچ کے دوران محصولات کی وصولی 103ارب 82کروڑ20لاکھ روپے رہی جبکہ گزشتہ مالی سال میں اسی ماہ کے دوران 94ارب 54کروڑ 40لاکھ روپے حاصل ہوئے تھے۔

رواں سال 2009 میں گزشتہ ماہ مارچ کے دوران براہ راست محصولات کی مد میں 45ارب 97کروڑ50لاکھ روپے وصول ہوئے ، سیلز محصولات کی مد میں33ارب 95کروڑ 70لاکھ روپے، فیڈرل ایکسائز کی مد میں11ارب 40کروڑ روپے اور کسٹم ڈیوٹی کی مد میں وصولی 12ارب 49کروڑ روپے وصول ہوئے ۔ گزشتہ سال 2008کے اسی ماہ کے دوران براہ راست محصولات کی مد میں 40ارب 95کروڑ50لاکھ روپے وصول ہوئے ، سیلز محصولات کی مد میں30ارب 55کروڑ 10لاکھ روپے، فیڈرل ایکسائز کی مد میں7ارب 78کروڑ 20 لاکھ روپے اور کسٹم ڈیوٹی کی مد میں وصولی 15ارب 25کروڑ 60لاکھ روپے وصول ہوئے ۔ایف بی آر نے مزید کہا ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں ان اعداد وشمارمیں مزید بہتری آئے گی ۔

متعلقہ عنوان :