سرینگر ، بھارتی فورسز کاجھڑپ کے دور ان ایک مجاہد کو شہید کر نے کا دعویٰ

جمعرات 2 اپریل 2009 14:46

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اپریل ۔2009ء) بھارتی فورسز نے جھڑپ کے دور ان ایک مجاہد کو شہید کر نے کا دعویٰ کیا ہے فوج کے بیان کے مطابق جنگلات میں در اندازی کی ایک بڑی کوشش کے دوران مجاہدین کی بڑی تعداد چھپی بیٹھی ہے اور وہ میدانی علاقوں کی طرف آنیکی کوششوں میں مصروف ہیں ۔

(جاری ہے)

چنانچہ اس سلسلے میں فوج کی18آر آر اور28آر آر کے علاوہ پولیس کی بھاری نفری اس جنگلاتی علاقہ کی طرف روانہ ہوئی جس کے بعد طرفین کے مابین دوبدو جھڑپ ہوئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق پورے جنگلاتی علاقہ کو سیل کر دیا گیا ہے ۔۔ادھر کھرہامہ علاقہ میں فوج اور مجاہدین کے مابین پٹ دھری ٹاپ پر ہوئی جھڑپ میں ایک مجاہد کو شہید کر نے کا دعویٰ کیا گیا ہے تاہم فوری طور پر اس کی شناخت نہیں ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :