بھارتی فوج کی کاروائیوں میں 4 کشمیری نوجوانوں شہید

جمعہ 3 اپریل 2009 18:35

مقبوضہ کشمیر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اپریل ۔2009ء) ‌ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں تازہ پرتشدد کاروائیوں میں چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جبکہ دو ہزار سات سے اب تک خود کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد ایک سو تینتیس ہوگئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے کپواڑہ میں کریک ڈاون کے دوران ایک گھر کو تباہ کر دیا جس کے ملبے سے تین نوجوانوں کی لاشیں ملیں۔

(جاری ہے)

کپواڑہ کے علاقے پتر دھونی میں بھی ایک نوجوان کو شہید کردیا گیا۔ دوسری جانب جموں کے علاقہ وومانا میں فوجی ہیڈ کوارٹر میں پنکھے سے پھندہ لگا کر خود کشی کرلی اس طرح دو ہزار سات سے اب تک خود کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد ایک سو تینتیس ہوگئی ۔ مولہ، سوپور ، اسلام آباد اور پلوامہ میں بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی نظر بندی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسہ آج بھی جاری رہا۔

متعلقہ عنوان :