شہید ذو الفقار علی بھٹو کی برسی (کل)لاڑکانہ میں منائی جائے گی  انتظامات مکمل ،سکیورٹی کے حوالے سے نوڈیرو تین زونز میں تقسیم  فضائی نگرانی کی جا ئیگی چھ ہزار پولیس اہلکار ارور پانچ سو رینجرز اور کمانڈوز کے جوان تعینات

جمعہ 3 اپریل 2009 22:32

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اپریل۔2009ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی چار اپریل (کل) منائی گئی جائے گی اس سلسلے میں سکیورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں نوڈیرو ہاؤس میں نو ایکڑ پر مشتمل جلسہ گاہ بنائی گئی ہے جس میں اسٹیج کو مکمل کرلیا گیا ہے۔جلسہ میں وزیر اعظم سمیت پارٹی کے اہم عہدیدار شرکت کریں گے۔

جلسہ گاہ کے اطراف ڈیڑہ فٹ چوڑی اور اٹھارہ فٹ اونچی دیوار تعمیر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سکیورٹی کے حوالے سے نوڈیرو کو تین زونز میں تقسیم کیا گیا ہے جس کی فضائی نگرانی بھی کی جا ئیگی۔چھہ ہزار پولیس اہلکار ارور پانچ سو رینجرز اور کمانڈوز کے جوان تعینات کئے گئے ہیں جلسہ گاہ میں پارٹی کے ورکر اور عام لوگوں کو سرچ گیٹ سے گزار کر جامعہ تلاشی کے بعد اندر جانے کی اجازت ہوگی۔اس موقع پر چار سو افراد کی رہائش کا بھی خصوصی بندوبست کیا گیا ہے۔گڑھی خدا بخش میں تین کلو میٹر کے اطراف میں کسی بھی قسم کے ٹریفک پر پابندی عائد ہے ۔ اس موقعے پر سیکورٹی کے پیش نظر گڑھی خدابخش میں ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر صدر زرداری کی حاضری کے پروگرام کو خفیہ رکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :